سرینگر/حکام نے سوموار کو حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کو اپنی نگین رہائش گاہ میں خانہ نظر بند کرلیا۔
ایک ترجمان نے کہا کہ میر واعظ کو کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف ایک احتجاج میں حصہ لینا تھا۔
علیحدگی پسندوں کے وفاق ، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج سے ''ہفتہ انسانی حقوق'' کے سلسلے میں پہلے ہی پروگرام مشتہر کر رکھا ہے۔
قائدین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر شام موم بتیاں اور مشعل روشن کرکے انسانی حقوق کی پاما لیوں کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں۔