میرواعظ عمرفاروق کی خانہ نظربندی ختم کی جائے:انجمن اوقاف جامع مسجد

Mir Ajaz
1 Min Read

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے توقع ظاہر کی ے کہ حکام ٹال مٹول کی پالیسی کوترک کرکے میرواعظ مولاناعمرفاروق کو گزشتہ تین بر س سے زیادہ کی خانہ نظربندی کے رہا کریں گے تاکہ موصوف اپنی منصبی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ایک بیان میںانجمن اوقاف نے ایک بار پھر اس امر پر فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے کہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو حکام نے گزشتہ تین سال سے زیادہ مدت سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر خانہ نظر بند رکھ کر موصوف کی تمام پر امن منصبی ذمہ داریوں پر قدغن بٹھا رکھی ہے۔بیان میں میرواعظ کی نظر بندی کو ختم کرنا ،ناگزیر قرار دیتے ہوئے انجمن نے توقع ظاہر کی کہ حکام کو اب ٹال مٹول کی پالیسی ترک کرکے میرواعظ موصوف کی نظر بندی کو ختم کرنا چاہئے تاکہ عوام اور سماج کے تئیں وہ اپنے دیرینہ فرائض انجام دے سکیں۔

Share This Article