سرینگر// پولیس کے صوبائی سربراہ منیر احمد خان نے کہا کہ ڈی ایس پی محمد ایوب پنڈت قتل کیس کی تحقیقات میں ضرورت پڑنے پر حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق سے بھی پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ نوجوان تروایح کی8رقعات ادائیگی کے بعد میرواعظ عمر فاروق کے استقبال کیلئے جامع مسجد سے باہر آئے،اور اس دوران انہوںنے ذاکر موسیٰ کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق کے استقبال کیلئے پیش قدمی کی،جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ واقعے کے وقت ڈی ایس پی کے ہمراہ دیگر اہلکاروں کو غفلت شعاری کا مرتب قرار دیا جاسکتا ہے،تو انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہاں گرد نواح میں بہت شور تھا،اور لوگوں کی بھیڑ تھی،جبکہ اندھیرے کی وجہ سے معلوم ہی نہ ہوسکا کہ یہ کون ہے۔