عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// دہلی-این سی آر کے معروف اسپتالوں میں سے ایک میرینگو ایشیا ہاسپٹلس نے فرید آبادنے سرینگر میں اپنی ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی سروس شروع کی ہے۔ یہ او پی ڈی کشمیر کلینک سینٹرل ٹوڈے کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد طبی میدان میں بہترین ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین علاج مل سکے۔لیور ٹرانسپلانٹ، ایچ پی بی سرجری، پھیپھڑوں اور چھاتی کی سرجری، پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری اس ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی سروس کے ذریعے مریضوں کو دستیاب ہوگی۔او پی ڈی کے آغاز کے موقع پر میرینگو ایشیاہاسپٹلس کے بہت سے ڈاکٹرموجود تھے۔پر ڈاکٹر پونیت سنگلا، ڈائریکٹر اور ایچ او ڈی، لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ بلیری سائنسز، ڈاکٹر کامران علی، سینئر کنسلٹنٹ، پھیپھڑوں اور چھاتی کی سرجری، ڈاکٹر ترون رمن رینا، سینئر کنسلٹنٹ، پیڈیاٹرک کارڈیو اور ویسکولر سرجری اور کئی دیگر مشہور شخصیات میرینگو میں موجود تھیں۔