گاندربل/ارشاد احمد/درسوما منیگام میں لوگوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت معطل کرکے بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج کیاا ور نعرے بازی کی۔ میر محلہ درپورہ منیگام سے آئے ہوئے متعدد افراد نے برقی رو کی عدم دستیابی پر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائدکیا کہ 15دنوں سے محلہ میں نصب ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے اور ابھی تک اسے ٹھیک کرنے میں محکمہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔تحصیلدار لار اور ایس ایچ او لار کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔