سوناواری//حاجن سوناواری کا میر محلہ پچھلے 49 روز سے گھپ اندھیرے میں ہے کیونکہ محلے میں نصب ٹرانسفارمرخراب ہونے کے بعدٹھیک نہیں کیا گیا۔ میر محلہ حاجن لگ بھگ 70 سے 80 چولہوں پر مشتمل ہے جہاں مسجد خدام کے متصل 100 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو پچھلے 49 دنوں سے خراب ہے جس کی وجہ سے پورا محلہ گھپ اندھیرے میں ہے۔ مقامی لوگوں نے شاہ گنڈ حاجن شاہراہ پر گھنٹوں دھرنا دیتے ہوئے محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج بھی کیا تھالیکن یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک صورتحال جوں کی توں ہے۔