عظمیٰ نیوزسروس
جموں//پھلائیںمنڈال علاقے میں فائرنگ کے حالیہ واقعے میں مطلوب ایک شخص میران صاحب علاقے کے رنگ روڈ پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہو گیا۔ایک پولیس عہدیدارنے بتایا کہ ہتھیاروں سے لیس دلجوت سنگھ عرف دلجوت پنجابی دشمیش نگر، ستواری، جموں، اپنے ساتھی امان سنگھ عرف انو کے ساتھ ایک بولیرو گاڑی میں سانبہ سے جموں کی طرف جا رہا تھا۔اطلاع ملنے پر انہوں نے بتایا کہ رنگ روڈ پر ایس ایچ اوز میراں صاحب اور ستواری نے مشترکہ طور پر ناکا لگایا تھا۔پولیس پارٹی کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کو اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ میں دلجوت پنجابی بھی زخمی ہوا۔اس کے مطابق اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔اس دوران پولیس نے اس سے وابستہ امان سنگھ عرف انو کو گرفتار کر لیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ جائے وقوعہ سے 2 اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اس گروہ کے دیگر ارکان کا سراغ لگانے کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔متعلقہ دفعہ کے تحت ایف آئی آرپولیس تھانہ میران صاحب میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔