سرینگر//گریننڈ کراپس(کھیل میدانوں کے ڈیولپر)کی جانب سے امرسنگھ کالج گرائونڈ میں میدان کے تحفظ کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکریٹری سپورٹ کونسل کے علاوہ فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔تقریب کی شروعات اعزازی تقریب سے ہوئی جس میں سکریٹری کونسل وحید الرحمن پرا نے مہمان خصوصی کے فرائص انجام دیئے۔ اس دوران ہاکی اور فٹبال کے علاوہ باسکٹ بال کے کوچوں کو اعزاز سے نوازہ گیا ۔تقریب کے موقعہ پر مہمان خصوصی وحید الرحمن پرا نے یقین دلایا کہ امر سنگھ کالج کے میدان کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ سپورٹس کونسل کی طرف سے کالج کے میدان کو ملٹی سپورٹ سٹرکچر کی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔اس کیلئے امرسنگھ کالج کے پرنسپل اور دیگر متعلقہ عہدیداران کے ساتھ میٹنگ میں جائزہ لیا جائے گا۔گریننڈکراپس نے سپورٹ کلب سولنہ کو بھی اپنا لیا ہے اور کمپنی نے کلب کے 43کھلاڑیوں میں وردیاں بھی تقسیم کیں جبکہ مزید مدد کی بھی یقین دہانی کرائی ۔