محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن کے علاقوں میں منگل کو دوسرے روز بھی موسم ابرآلود رہا اور نچلے علاقوں میں وقفے وقفے کی بارشیں ہوئیں جبکہ پہاڑوں پر تازہ برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پچھلے کئی روز سے بدھ کی صبح تک موسم کے ابرآلود رہنے اور میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق موسمی صورتحال پچھلے کئی روز سے دگر گوں بنی ہوئی ہے۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور مسافر گاڑیوں کو دوطرفہ ٹریفک میں جبکہ مال گاڑیوں کو یکطرفہ ٹریفک میں چلنے کی اجازت ہے۔ ضلع رام بن میں موسم آبروآلود رہا اور نچلے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کی ہلکی ہلکی فواد ہوتی رہی اورپہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے ۔اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام نے منگل کی شام کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دو طرفہ ٹریفک میں اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت تھی تاہم کشتواڑی پتھر، شیربی بی کے علاقے میں پچھلے دنوں سڑک کا ایک حصہ نکلنے کی وجہ سے مال گاڑیوں کو یکطرفہ ٹریفک میں ہی چلنے کی اجازت ہے۔