سرینگر//شوپیان میں گذشتہ روز شہری ہلاکتوں کے سلسلے میںفوجی میجر سمیت 120گڑوال یونٹ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ شوپیاں کے گنوا پورہ علاقے میں فوج کی طرف سے سنیچر کو عام شہریوں کے خلاف اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں2شہری جاں بحق جبکہ10کے قریب گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ پولیس نے اس حوالے سے اتوار کو فوج کے متعلقہ یونٹ10گڑوال اور فوجی میجر آدتییہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے شوپیاں تھانے میں جو کیس درج کیا،اس میں قتل اور اقدام قتل کے دفعات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے دفعہ302قتل اور307اقدام قتل کے علاوہ336 دفعات کا انداراج ایف آئی آر میں کیا ہے۔کشمیر عظمیٰ کے پاس دستیاب ایف آئی آر کاپی کے مطابق فوجی میجر آدتیہ اور 10گڑوال کا نام بھی ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے پہلے ہی شوپیاں میں2نوجوانوں جاوید احمد بٹ اور سہیل جاوید لون کے گنوا پورہ شوپیاں میں فوجی فائرینگ ہلاکت میں گزشتہ روز ہی مجسٹریل تحقیقات کے احکامات صادرکئے ہیں ۔فوج نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ احتجاجی کے دوران ایک فوجی افسر کو تشدد کا نشانہ بانے کی کوشش کی گئی،جس کے بعد انہوں نے اپنی دفاع میں گولیاں چلائیں۔