کولمبو//ریکارڈ ساز یونس خان پر سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے پاکستانی بلے باز کو 10 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ یونس نا قابل یقین کھلاڑی ہیں، انہیں فراموش کرنا مشکل ہے ۔وہ ٹیسٹ میں میری پہلی وکٹ بھی بنے ۔ان میں کچھ بہت خاص خوبیاں بھی ہیں۔وہ انتہائی منکسر المزاج اور بہت اچھے انسان ہیں۔میں ان سے بہت متاثر ہوں اور سنگ میل عبور کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر میتھیوز نے 2015 کے پالی کیلی ٹیسٹ کا بھی ذکر کیا، جس میں یونس نے 171 ناٹ آؤٹ بناکر ٹیم کو 378 رنز کا ہدف عبور کرایا تھا۔پاکستان نے وہ مقابلہ 7 وکٹ سے اپنے نام کر کے سیریز بھی جیت لی تھی۔یواین آئی۔