رام بن//سب ڈویژن گول کو ضلع صدر مقام رام بن سے جوڑنے والے مشہور بیلی پل میترا 2004سے بھاری ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند پڑ اہے۔جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس (جی آر ای ایف) کے ماتحت پل ،جو کسی زمانہ میں دریائے چناب پر مربوط رابط کااہم ذریعہ ہوتا تھا، اب برسوں سے توجہ اور تزئین و آرائش کا طلب گارہے۔یہ پل جو کسی زمانہ میں اپنی انفرادیت کیلئے مشہور تھا ،اب خستہ حالت میں ہے اور ا س پر بچھائے گئے لکڑی کے شہتیر سوختہ ہوچکے ہیں جس کے نتیجہ میں ہمیشہ حادثہ کاخطرہ رہتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ پل کبھی اپنی اصل حالت میں بحال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2004 اور 2014 کے سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات نے پل کے کچھ اہم حصوں کو نقصان پہنچا یاہے۔یاد رہے کہ وی آئی پی موومنٹ اور ضلعی افسران معمول کے مطابق اس پل سے گزر رہے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ اور جی ای آر ایف حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بیلی برج کی مرمت اور تزئین و آرائش کریں لیکن انہوں نے ہماری درخواستوں پر کبھی غور نہیں کیا۔کچھ مواقع پر یہ پْل ہلکی موٹر گاڑیوں کیلئے بھی بند رہتا ہے اور موٹرسائیکلوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر قصبے تک پہنچنے کے لئے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک جسوال برج کارول کے راستے لمبا سفر کرنا پڑتاہے۔