عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ اننت ناگ-راجوری میاں الطاف احمد نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔میاں الطاف احمد نے کہا کہ انہوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے سے لاپتہ ہونے والے تینوں افراد کا مسئلہ اٹھایا اور ان تینوں مزدوروں کی گمشدگی کی تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔میاں الطاف نے تین افراد کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جن میں ریاض احمد، شوکت احمد ساکنہ پجن قاضی گنڈ اور مختار احمد ساکنہ لمبر قاضی گنڈ ضلع اننت ناگ ہیں جو کئی دنوں سے لاپتہ ہیں۔ میاں الطاف نےایل جی پر زور دیا کہ وہ 13 فروری سے لاپتہ ہونے والے تینوں افراد کے بارے میں تحقیقات کو تیز کریں اور ان کے گھر والوں کو ان کے ٹھکانے کے بارے میں معلوم کریں۔میاں الطاف نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں تین افراد کی گمشدگی کی تیز رفتار تحقیقات کا یقین دلایا اور اس معاملے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔