سرینگر//ریاست کے سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے پیشوا میاں بشیر احمد نقشبندی لاروی نے اپنی موجودگی میں اپنے منصب پر اپنا جانشین میاں الطاف احمد کے مقرر ہونے پر انجمن حمایت الاسلام کے زعمائوں نے اپنے اظہار تہنیت میں کہاکہ پوری ملت امید رکھتی ہے کہ نئے جانشین اپنے اسلاف کے نقش قدم پر اس قوم کی روحانی خدمت انجام دینگے اور سیاست سے بالاتر ہوکر حقیقی کردار پیش کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ اس موقعہ پر سرپرست انجمن مولانا شوکت حسین کینگ، صدر مولانا خورشید احمد قانونگو کے علاوہ دیگر اراکین بالخصوص ابوطارق غلام نبی میر ڈورو شاہ آباد، مولانا عبدالحق اویسی و سجادہ نشین بارگاہ غوثیہ میر سید خالد حسین گیلانی نے اپنے توقعات اظہار کرتے ہوئے بہتر اور مثبت خدمات کی امید قائم کی۔