Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

میانمار کی سکیورٹی فورسزروہنگیا اقلیت کے خلاف انسانیت سوز جرائم میں ملوث: ینگہی لی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 11, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن؍اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار ینگہی لی نے کہا ہے کہ میانمار میں فوج اور پولیس ملک کی روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف 'انسانیت سوز جرائم' کی مرتکب ہو رہی ہیں۔بی بی سی کے جونا فشر سے بات کرتے ہوئے میانمار میں حقوقِ انسانی کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی خصوصی ایلچی نے کہا کہ وہ پیر کو اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کو تحقیقات کے لیے باضابطہ درخواست بھی دے رہی ہیں۔میانمار میں ایک سال سے برسرِاقتدار جماعت کی قائد آنگ سان سوچی نے اس حوالے سے بی بی سی کی جانب سے انٹرویو کی درخواست رد کر دی ہے تاہم ان کی جماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ میانمار کا داخلی معاملہ ہے اور اس حوالے سے الزامات بڑھا چڑھا کر پیش کیے جا رہے ہیں۔ینگہی لی کا کہنا ہے کہ انھیں ان الزامات کی تفتیش کے لیے میانمار کے شورش زدہ علاقے تک آزادانہ رسائی نہیں دی گئی تاہم بنگلہ دیش میں موجود پناہ گزینوں سے بات کر کے انھیں معلوم ہوا ہے کہ صورتحال ان کی توقعات سے کہیں بدتر ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میں کہوں گی انسانیت کے خلاف جرائم سرزد ہوئے ہیں۔ یقیناً میانمار کی فوج، سرحدی محافظوں اور پولیس کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کیے گئے ہیں۔ان کہنا تھا کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ظلم و زیادتی 'نظام کا حصہ' ہے اور آنگ سان سوچی کی حکومت کو اس کی کچھ ذمہ داری تو لینا ہوگی۔'آخرِکار ان کی حکومت ہے، ایک عوامی حکومت جسے اپنی عوام پر تشدد کے خوفناک واقعات اور انسانیت سوز جرائم پر جواب دینا ہوگا۔یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں بھی اقوام متحدہ نے روہنگیا اقلیت کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی بنا پر آنگ سان سوچی کی قیادت میں قائم میانمار حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انسانی حقوق کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا تھا کہ اسے ہر روز ریپ، قتل اور دیگر زیادتیوں کے بارے میں رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں لیکن آزاد مبصرین کو ان جرائم کی تحقیقات سے روکا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی زیادہ تر آبادی ریاست رخائن میں مقیم ہے اور فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ریاست میں انسدادِ دہشت گردی کی مہم شروع کی تھی تاہم اس کارروائی کے آغاز سے اب تک 75 ہزار افراد ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔بنگلہ دیش میں کیمپوں میں مقیم ان روہنگیا باشندوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے برمی سکیورٹی فورسز پر شہریوں کو گولیاں مارنے، اغوا کرنے اور نوجوان لڑکیوں کو ریپ کرنے کے الزامات لگائے۔ان پناہ گزینوں کی بہت سی کہانیوں کی تصدیق سیٹیلائٹ اور ویڈیو ثبوتوں سے کی گئی ہے۔آنگ سان سو چی نے 15 سال کی نظربندی کاٹنے کے بعد 2015 میں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ میانمار کے قانون کے تحت وہ ملک کی صدر نہیں بن سکیں تاہم انھیں ملک کا 'ڈی فیکٹو' حکمران سمجھا جاتا ہے۔ان کی جماعت کے ترجمان ون ٹین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آنگ سان سو چی کے پاس فوج کو روکنے کی طاقت نہیں۔اقوامِ متحدہ کی خصوصی ایلچی کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام پر ان کاکہنا تھا کہ سینکڑوں روہنگیاؤں کی ہلاکت کی خبریں 'بڑھا چڑھا کر' پیش کی گئی ہیں اور بعض اوقات 'اقوامِ متحدہ بھی غلط ہوتی ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی جاں بحق یہودی آبادکاروں کی نمازیوں سے بھری مسجد جلانے کی کوشش
بین الاقوامی
نیتن یاہوکی جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط
بین الاقوامی
۔7 لاکھ 17 ہزار عازمین مقدس سرزمین پہنچ گئے
بین الاقوامی
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے2 کارکن قتل
بین الاقوامی

Related

بین الاقوامی

انسانی امداد کی بندش لاکھوں شہرہی خوراک کے منتظر

May 22, 2025
بین الاقوامی

بچوں کو مارنا ہمارا مشغلہ | اسرائیلی فوج کے سابق جنرل کا اعتراف

May 21, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت | ہسپانوی پارلیمنٹ میں پابندی کی قرارداد منظور

May 21, 2025
بین الاقوامی

فضائی حملوں میںمزید 100فلسینی جاں بحق

May 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?