ڈھاکہ// میانمار میں گولی لگنے سے ہلاک روہنگیا کمیونٹی کے پانچ افراد کی بنگلہ دیش میں اجتماعی تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد ان کے رشتہ دار لاشوں کو لے کر سرحد پار آئے تھے۔بنگلہ دیش سرحدی سلامتی کے کمانڈر منظور الحسن خان نے کہا کہ مرنے والوں کی 'لاشیں' لے کر پہنچے روہنگیا کمیونٹی کے دیہاتیوں نے بتایا کہ بدھ کو میانمار فوج نے ان کا قتل کر دیا تھا۔ نامعلوم وجوہات سے مارے گئے چھ دیگر لوگوں کی لاشوں کے ساتھ روہنگیا کمیونٹی کی لوگوں کی بھی تدفین کر دی گئی۔میانمار کی سرحد سے متصل کاکس بازار کے پولیس اہلکار چائیلاو مارما نے کہا، '' پانچوں کے جسم پر گولی لگنے کے نشانات تھے۔ '' انہوں نے بتایا، '' میانمار میں لاشوں کی تدفین میں ناکام رہنے کے بعد مرنے والوں کے رشتہ دار لاش لے کر بنگلہ دیش آئے تھے۔