میامی//ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربوراا سٹراکووا نے سخت جدوجہد میں دوسرے راؤنڈ کا میچ جیت کر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ثانیہ اور باربورا کی تیسری سیڈ جوڑی نے ہنگری کی ٹمیا بابوس اور روس کی اناستیا پاولیوچنکووا کو 1۔6، 6۔1، 10۔4 سے شکست دی۔پہلا سیٹ جلد ہارنے کے بعد ثانیہ اورا سٹراکووا نے شاندار واپسی کی اور دوسرا سیٹ 6۔1 سے جیت لیا۔ ہندستانی اور چیک جوڑی نے سپر ٹائي بریکر 10۔4 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا سامنا چھٹی سیڈ امریکہ کی وانیا کنگ اور قازقستان کی یاروسلاو شویدوا سے ہوگا۔یو این آئی