مہور//مہور ہیڈکوارٹر میں بٹھوئی گاؤں سے آئے ہوئے لوگوں نے محکمہ خوراک کے خلاف سخت احتجاج کیا ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں چار ماہ سے راشن نہیں ملا۔مقامی لوگوں نے مہور بازار سے احتجاج کی ریلی نکالی اور تحصیل ہیڈکوارٹر میں کئی گھنٹوں تک نعرے بازی کی۔لوگوں کا کہنا تھا بٹھوئی کے ڈیلروں کی تحقیقات کی جائے ان کا کہنا تھا کہ بٹھوئی میں دو ڈیلر ہے جو اپنی من مانی کرتے ہیں غریب لوگوں کو اس ماہ رمضان میں بھی راشن نصیب نہیں ہوئی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ راشن ڈیلر اثر رسوخ والے لوگوں کو راشن دے دیتے ہیں اور باقی راشن کی کالا بازاری کر دی جاتی ہے جب کہ غریب اور مستحق صارفین کو راشن نہیںملتا ہے ۔ محکمہ خوراک اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ڈیلروں کے بجائے براہ راست TSO کے ذریعے راشن دی جائے۔اس ضمن پر جب ٹی ایس او مہور محمد یعقوب سے بات ہوئی انہوں نے بتایا بٹھوئی میں لوگوں کا سیاسی مسٔلہ ہے انہوں نے بتایا کہ صرف دو ماہ کی گندم بقایا ہے جو کہ ہم ایک دو دن میں دے دیں گے۔رابطہ قائم کرنے پر تحصیلدار مہور منشی رام نے بتایا کہ وہ کل ایس ڈی پی او مہورکے ہمراہ موقع پر جا کر تحقیقات کریں گے۔