مہور//مہور کے گاؤں بگا اور ساڑ سے تعلق رکھنے والے بچے جو گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول مہور میں پڑھتے ہیں، نے آج بگا سے مہور سڑک کو کئی گھنٹوں تک بند کیا اور بگا سے مہور کی طرف پیدل روانہ ہوئے اور کسی بھی گاڑی کو آگے جانے نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں صبح کوئی بھی گاڑی نہیں اٹھاتی ہے جس کی وجہ سے وہ روزانہ اسکول دیر سے پہنچتے ہیں اور ان کی پڑھائی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی نہ ملنے پر انہیں روزانہ اسکول پہنچنے میں دیر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح بھی ان کے سامنے کئی گاڑیاں خالی گئی لیکن انہیں نہیں اٹھایا کیوں کہ وہ طالب علم ہیں وہ پورا کرایہ نہیں دے سکتے ۔دوسری طرف سے مقامی ڈرائیوروںکا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ اس سڑک پر گاڑی چلاتے ہیں مہور سے بگا تقریبا دس کلومیٹر کا سفرہے اگرچہ وہ دس طالب علم گاڑی میں بٹھائیں گے انہیں صرف سو روپے ملیں گے جو کہ صرف تیل کا ہی خرچہ ہوتا ہے۔ اس ضمن پر جب ایس ڈی پی او مہور محمد اسلم سے بات کی ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات اے آر ٹی او ریاسی تک پہنچائی اور ایک دو دن میں طلاب کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے گا اور مہور میں جو لوکل گاڑیاں چل رہی ہے انہیں بھی ان طلباء کو اٹھانے کا حکم دیا۔