مہور//مہور میں آر ای ٹی اساتذہ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے مہور کے بازار میں دو گھنٹوں تک ٹریفک میں روکاوٹ پیدا ہوئی۔مُظاہرین ضلع کے دیگر تمام زونوں کی طرح کی طرح مہور میں بھی آر ای ٹی اساتذہ کے حق میں گُذشتہ دو مہینوں کی تنخواہ واگُذار کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین زونل آفس کے ایک سینئر اسسٹنٹ عبدالغفار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے جو کہ مبینہ طور سے رشوت خوری کے عمل میں ملوث ہے او رجو ان اساتذہ کے تنخواہ جات واگُذار نہ کرنے میں بہت ہی سرگرم عمل ہے۔انہوںنے حکومت سے مانگ کی کہ عید سے قبل ان کی تنخواہیں واگزار کی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں معمولی سے تنخواہ بھی وقت پر نہیں ملتی ہے جس وجہ سے گھریلو نظام درہم برہم ہوکر رہ گیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ عید بھی اچھی طرح سے مناسکتے ۔ملازمین نے کہاکہ بروقت تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کاسامنا کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے چھ ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں دی گئی ہے ۔ملازمین نے کہاکہ اب عید الفطر قریب ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ان کی رکی پڑی تنخواہیں واگزار کرے تاکہ وہ بھی خوشی خوشی عید مناسکیں ۔انہوںنے کہا کہ وہ اجرت کی عدم دستیابی کی وجہ سے ذہنی پریشانیوں کا شکار ہیں، پچھلے کئی ہفتوں سے وہ لوگ پوری ریاست میںہڑتال پر ہیں لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ۔قابل ذکر ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ نے ریاست بھر میں چار دن تک تالابند ہڑتال رکھی تھی جس کے بعد سرینگر کو پیر کے روز ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ان کے تنخواہ واگُذار نہیں کئے گئے تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔