شاہنواز
ریاسی //ریاسی کے مہور علاقے میں سڑک حادثے میں ایک مقامی وکیل از جاں ہو گیا ۔ضلع ریاسی میں مہور کے پہاڑی علاقے میں سڑک حادثے میں ایک مقامی وکیل کی موت ہو گئی، جب اس کی کار سڑک سے پھسل کر ملائی کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔حکام نے بتایا کہ ایک گاری زیر نمبر JK20C-8915تیز موڑ پر جاتے ہوئے بے قابو ہو گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں ریاسی کے دھرماڑی علاقے کے رہنے والے ایڈوکیٹ بلبیر سنگھ کی موت ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو جائے وقوعہ سے نکالا تاہم، متاثرہ پہلے ہی حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا سکی تصدیو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی پھسلن سے پھسل گئی، ممکنہ طور پر تیز رفتاری یا سڑک کی خرابی کی وجہ سے، لیکن اصل وجہ تفصیلی تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔