مہور//گذشتہ شب سے لگاتار تیز بارش سے کئی مقامات پر پسی گر آنے سے اور نالوں میں تغیانی کی وجہ سے سڑکیں بند ہوگئی ہے اور کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہونچا ہے۔اطلاع کے مطابق گذشتہ شب سے لگاتار تیز بارش سے مہور تا جموں سڑک الگ الگ مقامات پر بند ہوگئی ہے اور مہور تا سونگڑی سڑک دھمنی میں بند ہوگئی ہے اور کئی مقامات پر رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تاہم مہور تا جموں سڑک کچھ دیر کیلئے بحال کر دی گئی تھی لیکن ملائی کے مقام پر ایک بار پھر سے پسی گر آنے سے سڑک بند ہوگئی اور مہور تا راجوری سڑک دھمنی میں بند ہے۔یہاں SDPO مہور مجیب رحمان بٹ کے مطابق گذشتہ شب سے لگاتار تیز بارش سے سب ڈویژن مہور میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔SDPO ارناس محمد اسم میر نے بھی بتایا سب ڈویژن ارناس میں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس بارش سے فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔تاہم گلابگڑھ علاقہ میں لوگوں کے فون بند پڑے ہے وہاں پر لوگ سولر پر موبائل چارج کرتے ہے لیکن بارش کی وجہ سے وہاں پر موبائل چارج نہیں ہو پا رہے ہیں اور لوگوں سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔یاد رہے گلابگڑھ علاقہ میں کچھ ایسے بھی گاؤں ہے جو ابھی تک بجلی کے منتظر ہے۔