مہور//ضلع ریاسی میں یوم آزادی امن اور جوش کے ساتھ منایا گیا۔ریاسی سٹیڈیم میں وزیر صحت بالی بھگت نے جھنڈا لہرایا اس کے علاوہ اجے نندہ ضلع ترقیاتی کمیشنر ریاسی رویندر کمار اور دیگر ضلع افسران موجود تھے۔اس کے علاوہ ارناس، درماڑی، ٹھاکراکوٹ،مہور،سونگڑی ،نہوچ اوردیول میں بھی یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔مہور تحصیل ہیڈکوٹر میں تحصیلدار مہور نے سلامی لی ان کے ہمراہ ایس ڈی پی او مہور مجیب رحمان بٹ،بی ڈی او مہور،سی ڈی پی او ،ایس ایچ او مہور طارق حسین نائک اور دیگر سب ڈویژن افسران اور معز ز شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔آخر میں تحصیل انتظامیہ نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور انچارچ ہائی سیکنڈری مہور مختیار احمد نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور اس کے ساتھ ہی پروگرام اختتام پزیر ہوا۔اس کے علاوہ تحصیل ٹھاکراکوٹ میں بھی تحصیلدار چاند سنگھ نے سلامی لی اور نہوچ،دیول اور سونگڑی میں بھی سلامی لی گئی۔