مہور//مہور گول روڈ پرگریف کی جانب سے تارکول ڈالاجارہاہے جس میں گریف کی جانب سے اس تارکول میں نالے کی باجری استعمال ہورہی ہے اور کم تارکول اور باقی غیرمعیاری کے انکشاف کے بعد مہور پولیس نے گریف اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے غیرمعیاری تارکول ڈالے جانے پر لوگوں نے سخت تشویش کااظہار کیاہے۔ لوگوں نے گریف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کامطالبہ کیا۔تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔اس موقعہ پر پولیس نے سیمپل بھی لئے اور لوگوں نے محکمہ گریف کی جانب سے اس طرح کی دھاندگی پر کل مہوربندکی کال دی ہے۔لوگوں نے ایک میٹنگ کی جس میں سرورمیر، نذیراحمدایجنٹ، شمس الدین، محمد اصغر، منظور احمد، عبدالرشید وانی، محمدمشتاق حجام، جہانگیر ملک، شہنواز ملک کے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجودتھے۔