ٹی ای این
سرینگر//مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے قدامات کے تحت مرکزی حکومت’ بھارت دال‘ 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہی ہے۔ حکومت نے جولائی میں صارفین کو دالیں سستی قیمتوں پر دستیاب کرنے کے لیے 1 کلو کے پیک کے لیے 60 روپے فی کلو کی سبسڈی والے نرخوں پر بھارت دال کے برانڈ نام سے رٹیلپیک میں چنا کی دال فروخت کرنا شروع کیا تھی۔اس مہینے کے شروع میں، حکومت نے ملک بھر میں ’بھارت آٹا‘ کے برانڈ نام کے تحت 27.50 روپے فی کلو کی سبسڈی والی شرح پر گندم کا آٹا فروخت کرنا شروع کیا۔