Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

مہنگائی کا کچھ تو سدباب کریں!

Mir Ajaz
Last updated: January 16, 2025 10:36 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

ہمارے ملک بھارت میںمہنگائی کا جن بوتل سے کچھ اس طرح باہر آیا ہے کہ اب مہنگائی کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آرہا ہے اور اب تو حالت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنا شروع ہوچکے ہیں۔ضروری اشیاء ، جن کے بغیر کوئی زندہ نہیں رہ سکتا، اب وبائی مرض سے پہلے کی نسبت کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کا رجحان کوئی معمولی نہیں ہے بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے اور اضافے کا رجحان جاری ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔مہنگائی کی مار جھیل رہے ہمارے معاشرے کے غریب طبقے کی پریشانیوں سے کوئی غافل نہیں ہے اور ہر کوئی جانتا ہے کہ غریب کے لئے دو وقت کی روٹی جٹا پانا بھی مشکل ہوچکا ہے تاہم اب حالات یہاںتک پہنچ چکے ہیں کہ ہمارا متوسط اور اعلیٰ متوسط طبقہ بھی یکساں پریشاں ہے کیونکہ اب اخراجات ان کے بجٹ سے باہر ہونا شروع ہوچکے ہیں۔صورتحال اُس وقت تشویشناک بن جاتی ہے جبکہ آمدن کے ذرائع محدود ہوں۔ان تین برسوں میں ہم نے بچشم خود مشاہدہ کیا کہ بیشتر لوگوںکی آمدن میں اضافہ کی بجائے خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور دوسری جانب جب چیزوں کے دام بڑھ جائیں تو یہ دو دھاری تلوار بن جاتی ہے جو بیک وقت دو ضربیں دے رہی ہے ۔ایک آمدن کم اوردوسرا اخراجات زیادہ ۔ایک ایسے خاندان کی حالت زار کا تصور کریں جو اپنی روزی روٹی کھو چکا ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اس کی بچت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ یہ ایک بہت خطرناک منظر ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ تنگدستی اور اس کے نتیجے میں ڈپریشن کے جال میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔گویا وبائی بیماری ہماری معیشت کی کمر توڑنے کے لیے کافی نہیں تھی، یوکرین میں جنگ چھڑ گئی۔ اس نے مہنگائی کو مزید تقویت دی اور چونکہ جنگ جاری ہی ہے تو مہنگائی ہی بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔مانا کہ سرکار نے مہنگائی پر قابو پانے کی کوششیں کیں اور مسلسل کررہی ہے تاہم بادی النظر میں حکومتی اقدامات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ مہنگائی بتدریج بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اور عام آدمی کو راحت ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔اس صورتحال میں حکومت کیلئے صورتحال کا جائزہ لینا اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مارکیٹ میں اختراعی مداخلت کرنا انتہائی ضروری بن گیاہے۔حکومت اس سنگین مسئلہ پر اُن ماہرین کے بحث و تمحیص کیلئے نہیں چھوڑسکتی ہے جن کا ٹیلی ویژن چینلوں اور اخبارات و سوشل میڈیا مباحثوں میں بحث کرنا مشغلہ بن چکا ہے ۔ ان نام نہاد ماہرین کی ایسی بحثیں اُس وقت تک ایک عام آدمی کیلئے کوئی مطلب نہیں رکھتی ہیںجب تک کہ قیمتوں کو واقعی قابو میں نہ کیاجائے۔حکومت کا کام صرف اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنا نہیں ہے بلکہ طویل مدتی منصوبہ میں قیمتوں کو نیچے لانا ہے۔ان لوگوں کیلئے جن کی کمائی کم ہے اور ہماری آبادی کا سب سے بڑا حصہ اس زمرے میں پڑتا ہے ،ان کیلئے دو وقت کی روٹی جٹاپانا مشکل ہوچکا ہے ۔ ایسے لوگوں کو حکومتی مدد کی اشد ضرورت ہے اور ان کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مہنگائی کے اس رجحان کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کی جائے۔حکومت چاہے تو یہ ناممکن نہیں ہے ۔ہم ایک فلاحی ریاست کے باشندے ہیں جہاں حکومت عوام کو راحت پہنچانے کی مکلف ہے اور حکومت کے پاس یقینی طور پر ایسا انتظام ہمہ وقت موجود رہتا ہے جس کو بروئے کار عوام کی راحت رسانی یقینی بنائی جاسکتی ہے اور شاید ہی آج سے زیادہ عوام کو مہنگائی کی مار سے راحت پہنچانے کی ضرورت ہوگی ۔ارباب بست و کشاد کو چاہئے کہ وہ غریب عوام کی راحت رسانی یقینی بنانے کیلئے مہنگائی پر قابو پانے کے مزید اور ٹھوس اقدامات کرں۔ ورنہ یہی سمجھا جائے گا کہ ارباب اقتدار عام عوام کی مشکلات سے لاتعلق اور بے نیاز ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?