سرینگر//شوپیا ن میں گزشتہ شام مارے گئے کیبل آپریٹر ہلال احمد ملک کو آ ہوں اور سسکےوں کے بےچ سپر د خا ک کےا گےا ۔ اسکی نماز جنازہ مےں لوگوں کی اےک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 35سالہ ہلال احمد ساکن ملک محلہ شوپیاں کو کل شام دو مسلح افراد نے ا±س وقت گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا ، جب وہ ضلع اسپتال شوپیاں کے قریب اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ محو گفتگو تھا۔ حملہ آوروں نے اس پر کئی گولیاں چلائیں، جو اسکی ٹانگوں اور پیٹ کو جالگیں۔ بعد مےں وہ شدےدزخمی حالت مےں سرےنگر لےجانے کے دوران راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ بیٹھا۔ موصوف گزشتہ پندرہ سال سے قصبے میں ”فرینڈس کیبل “ کے نام سے لوگوں کو ٹیلی ویڑن کیبل سروس فراہم کررہا تھا۔ نمائندکے مطابق جب اسکی موت کی خبر پھےل گئی تو علاقہ مےں کہرام مچ گےا ۔ ہلال احمد کی مےت رات بھر اسکے گھر مےں ر کھی گئی۔ سوموار کی صبح علاقہ مےںدیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔ ہر سو رقت آمیزمناظر دیکھنے کو مل رہے تھے اور نوجوان نعرہ بازی جاری رکھے ہوئے تھے۔ بعد مےں اسکی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد میں انہیں ماتم کے ماحول کے بےچ میں سپرد لحد کیا گیا۔