مہلوک فوجیوں و پورٹروںکوایل جی کا خراج عقیدت

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو بارہمولہ ضلع میں گلمرگ کے بوٹاپتھری علاقے میںملی ٹینٹوں کے حملے میں مارے گئے فوجیوں اور پورٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا۔سنہا نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور رائفل مین جیون سنگھ، رائفل مین قیصر احمد شاہ، اور ڈیفنس پورٹرز مشتاق احمد چودھری اور ظہور احمد میر کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ایل جی کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا”بہادر فوجیوں اور ڈیفنس پورٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 24 اکتوبر 2024 کو بوٹا پاتھری سیکٹر میں قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دی۔ ہندوستان ان کی بے لوث خدمات اور ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، “۔

Share This Article