نوشہرہ //سندر بنی کے کیری بٹل حدمتارکہ پر گزشتہ روز جنگجوئوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے نوشہرہ کے حوالدار کوشل کمار کی آخری رسومات ان کے آبائی گائوں ڈھینگ میں فوج ،پولیس اور سیول حکام کی موجودگی میں انجام دی گئیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ رو ز جنگجوئوں کے حملے میں آٹھ جیک لائی کے تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے جن میں کوشل کمار بھی شامل ہیں جن کی قومی پرچم میں لپٹی ہوئی نعش کو آبائی علاقے میں لایاگیا۔اس موقعہ پر ممبراسمبلی نوشہرہ رویندر رینہ ، ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج دیپک سلاتھیا،ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد ، فوج کے چودہ سیکٹر آر آر کے کمانڈر ایم راجیو سمیت دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔ مہلوک اہلکار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکام نے اس کی آخری رسومات ادا کیں ۔اس دوران نعش کو سلامی بھی دی گئی ۔