سرینگر// چرار شریف میں جنگجویانہ حملے میں ہلاک ہوئے سلیکشن گریڈ کانسٹبل کلتار سنگھ کو سرینگر کی ضلعی پولیس لائنز میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وی کے سنگھ کی سربراہی میں پولیس افسران اور جوانوں نے کلتار سنگھ کو گلہائے عقیدت ادا کیا۔ دیگر افسران کے علاوہ الوادعی تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی، ڈی آئی جی وسطی کشمیر غلام حسن بٹ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امیت کمار،ڈی آئی جی سرحدی حفاظتی فورس ایس ایس گلوریا،ڈی آئی جی سی آر پی ایف ایس ایس پی سرینگر امتیاز حسین،ایس ایس پی بڈگام تجندر سنگھ اور ائے ڈی سی سرینگر وکاس کنڈل اور کئی ڈی ایس پی شامل تھے۔ کلتار سنگھ اپنے پیچھے بزرگ والدین،اہلیہ اور2بچوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔