عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیاء کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے X پر ایک پوسٹ میں کہا، “پہلگام میں کل ہونے والے نفرت انگیز دہشت گردانہ حملے سے گہرا صدمہ اور غمزدہ ہوں۔ معصوم شہریوں کے خلاف اس وحشیانہ اور بے حسی کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے، ہم اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں۔”وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیاروں کے نقصان کی کوئی رقم کبھی بھی پورا نہیں کر سکتی، لیکن حمایت اور یکجہتی کے نشان کے طور پر، جموں و کشمیر حکومت مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کرتی ہے۔وزیر اعلی نے شدید زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔عبداللہ نے کہا کہ مرحومین کی لاشوں کو باوقار طریقے سے ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔عبداللہ نے کہا، “زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہمارے دل سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس اندھیری گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،” ۔وزیر اعلیٰ نے کہا”دہشت گردی ہمارے عزم کو کبھی نہیں توڑ سکتی۔ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس بربریت کے پیچھے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا،” ۔