’مہذب معاشرے میں عورت کا مقام‘

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیر اور شمع فاونڈیشن کے اہتمام سے کل سنٹرل یونیورسٹی میں ‘Status of Women in Civilized Society’کے موضوع پر ایک سمپوزیم کاانعقاد ہوا جس میں مقررین نے خواتین پر ہورہے ظلم کو فوری طور روکنے کا مطالبہ کیا ۔سنٹرل یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر محمد افضل زرگر نے کہا کہ خواتین پر ظلم و جبر کے ارتکاب کی جانچ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو گھریلو تشدد ،جہیز ،جنسی ہراسانی،عصمت دری ،استحصال اور دیگر مسائل کا سامنا آج بھی کرنا پڑ رہا ہے اور ان زیادتیوں کو بند کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقعہ پرڈین سٹوڈنٹس ویلفیرڈاکٹر احمد نکا ،آئی سی سی چیرپرسن پروفیسر نگہت باسو ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی ،سکمز کے شعبہ Oncologyکے سربراہ اور شمع فاونڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر اعجاز عزیز ،شمع فاونڈیشن کے بانی غلام نبی شیدا ،انڈین ریڈکراس سوسائٹی کی جنرل سیکرٹری روما وانی ،ایس ایس ایم کالج چیرپرسن قاضی دلافروزہ ،جی ایم ڈگا ،اے آر ہانجورہ کے علاوہ سنٹرل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہاں اور طلاب موجود تھے۔پروفیسر نگہت باسو نے پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعے معاشرے میں عورتوں کے کردار اور انہیں درپیش مسائل سے نمٹنے پر روشنی ڈالی ۔شمع فاونڈیشن کے بانی اور نامور صحافی غلام نبی شیدا نے کہا کہ شنمع فاونڈیشن کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ مسایل کا سامنا کررہی خواتین کی مدد کی جائے ۔سمپوزیم کے آخر پر بحث و مباحثہ کا ایک مقابلہ ہوا جس میں شعبہ اردو کے شعب احمد وانی ،زولوجی کی سید انیکا اور Religious Studiesکے امان نذیر نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *