یواین آئی
مہاکمبھ نگر// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو مہاکمبھ میں کشتی بانوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے کئی بڑے اعلاات کئے ،وہیں مہاکمبھ میں روڈ ویز بسوں کے آپریشن سے جڑے ڈرائیوروں کے لئے 10 ہزار روپئے اضافی بونس کا اعلان کیا۔یوگی نے کہا کہ حکومت کشتی بانوں کو خصوصی سہولیات فراہم کرے گی، جس کے تحت پہلے ملاحوں کارجسٹر کیا جائے گا۔ اس کے بعد کشتی کے لیے رقم اور 5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور بھی فراہم کیا جائے گا۔ تروینی کمپلیکس میں ملاحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے عظیم الشان کامیاب مہا کمبھ کے انعقاد میں ملاحوں کے تعاون کی تعریف کی اور انہیں توصیفی اسناد سے بھی نوازا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح نشادراج نے تریتا عہد میں بھگوان شری رام کی گنگا پار کرنے میں مدد کی تھی، اسی روایت کو آج بھی ہمارے ملاح باقی رکھے ہوئے ہیں۔۔ سنگم میں پہلی بار کروڑوں لوگوں نیاشنان کیا۔ جس میں کشتی بانوں نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ اسی لیے آج ہم سب آپ کے استقبال کے لیے حاضر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یہاں شرینگاور پور میں بھگوان شری رام اور نشادراج کی اتنی بڑی مورتی نصب کی گئی ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا کے تحت ماہی گیری سے وابستہ تمام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے فنڈ سے ایک سکیم کے تحت کشتیاں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لیے ہر ملاح کو رجسٹر کیا جائے گا اور اسے حفاظتی بیمہ بھی ملے گا۔ کسان ڈیزاسٹر اسکیم کے تحت، چیف منسٹر کسان ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم کی طرح، آفت کی صورت میں 5 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔اسی طرح کشتی آپریشن سے وابستہ افراد کی بھی رجسٹریشن کیا جائے گا تاکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ کشتی کے لیے رقم فراہم کی جائے گی۔ نیز جن لوگوں کے پاس ہیلتھ انشورنس کور نہیں ہے انہیں آیوشمان بھارت اسکیم سے جوڑ کر 5 لاکھ روپے کا بیمہ کور فراہم کیا جائے گا۔ ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ ملاحوں کو خصوصی سہولیات مل سکیں اس کے لئے انہیں ٹریننگ بھی دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مہا کمبھ میں کروڑوں عقیدت مندوں نے سنگم میں اشنان کیا۔ جس میں ملاحوں نے اپنا تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان 45 دنوں میں ہر ملاح نے اپنی محنت سے لاکھوں روپے کمائے ہوں گے۔ اتنا بڑا کاروبار پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ یہ صرف ایک کاروبار نہیں ہے بلکہ اسلاف کی روایت کی پیروی بھی ہے۔ملاحوں کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی روڈ ویز کے ڈرائیوروں سے بھی بات چیت کی اور مہا کمبھ کے دوران ان کی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے مہا کمبھ کے دوران روڈ ویز کی بسیں چلانے میں شامل ڈرائیوروں کے لیے 10,000 روپے کے اضافی بونس کا اعلان کیا۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ مہا کمبھ میں اتر پردیش ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی بسوں کے ذریعے 3.75 کروڑ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچایا گیا۔متعدد ایسے مسافروں کے لیے روڈ ویز بڑا سہارا بنی جہاں ریلوے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے ہر گاؤں کو سڑکوں سے جوڑنے کی کوشش کی تھی تاکہ ہر گاؤں کے لوگ مہا کمبھ تک پہنچ سکیں۔