یواین آئی
پریاگ راج//مہاکمبھ نگر میں جھونسی تھانہ علاقے میں لوار سنگم کے سیکٹر 19میں آگ لگنے سے کئی ٹینٹ جل کر راکھ ہوگئے۔سیکٹر 19میں شاستر پل کے نیچے کیمپ میں آگ لگی۔ فائر بریگیڈ نے علاقہ سیل کردیا۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں نے حالانکہ آگ پر قابو پا لیا ہے۔ کیمپ میں رہ رہے لوگوں کے سامنے جل کر راکھ ہوگئے۔کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹینٹ کھانا بناتے وقت یہ آگ لگی ہے۔ حالانکہ اس کی آفیشیل تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ تفصیلی جانچ کا انتظار کیا جارہا ہے۔