یواین آئی
پریاگ راج//اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میں آنے والے عقیدت مندوں میں اتوار کی شام تک تقریباً 8کروڑ عقیدت مند سنگم میں ڈبکی لگا چکے ہیں۔سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی شام مہاکمبھ کے موقع پر تروینی میں آٹھ کروڑ 26لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے اسنان کیا ہے۔اتوار کو 12 لاکھ 79ہزار عقیدت مندوں نے عقیدت کی ڈبکی لگائی۔ سنگم کی ریتی پر دس لاکھ سے زیادہ عقیدت مند کلپواس کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہاکمبھ نگر ضلع انتظامیہ 29جنوری کو مونی اماوسیہ تیوہار پر دس کروڑ عقیدت مندوں کے آمد کے پیش نظر تیاری کررہا ہے۔