جموں// ریاست بھرمیں مہانومی کاتہوار مذہبی وخروش ا ورعقیدت کے ساتھ منایاگیا۔اس دوران جموں میں بھاری تعدادمیں عقیدت مندوں نے مندروں میں حاضری دی اورآخری نوراترے کے روز ساتھ ہی جموں توی میں کنکن پوجاانجام دے کر بیجی گئی کنک کوپانی میں بہایا۔اس کے علاوہ کٹرہ میں بھی شردھالوئوں کی کثیرتعدادمیں گپھامیں حاضری دی۔واضح رہے کہ نوراتروں کے دوران لگ بھگ 3لاکھ یاتریوں نے پوترگپھاکے درشن کئے۔ان دنوں کٹرہ کے بنیادی کیمپ میں ہر روز لگ بھگ 40ہزار لوگ پہنچے ۔