دھار//وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فضائیہ کی حالیہ کارروائی پر سوال اٹھانے والے ملک کے چنندہ لوگوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاملاوٹ کے یہ لوگ اب پاکستان کے ‘پوسٹر بوائے ’ ' بن گئے ہیں۔مسٹر مودی نے مدھیہ پردیش کے ضلع دھار ہیڈکوارٹر پر منعقدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ‘وجے سنکلپ’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سمیت مھاگٹھ بندھن سے منسلک دیگر اپوزیشن جماعتوں پر جم کر حملے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کی کارروائی پاکستان میں ہوئی، لیکن اس کا صدمہ ہندوستان کے کچھ لوگوں کو لگا۔ مھاملاوٹ والے یہ لوگ اب اپنے سیاسی مفاد کے لئے بین الاقوامی سطح پر اپنی مہم میں لگ گئے ۔ یہ لوگ اب پاکستان سے مہاملاوٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ان کچھ لوگوں کی سرگرمیوں پر پاکستان میں تالیاں بجتی ہیں۔ یہ مہاملاوٹ لوگ پاکستان کے پوسٹر بوائے بن گئے ہیں۔