ممبئی// مہاراشٹر کے گڑھ چیرولی میں جمعہ کی صبح پولیس کے ساتھ ایک تصادم میں کم از کم 13 ماو نواز ہلاک ہوگئے۔
گڑھ چیرولی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سندیپ پاٹل نے بتایا کہ انکاو¿نٹر صبح 5 بجے ہوا۔ انکاونٹر کے وقت ، نکسل اٹٹاپلی کے جنگل کوٹامی میں ایک میٹنگ کے لئے جمع ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ماونوازوں کی موجودگی کی انٹلی جنس اطلاع کی بنیاد پر ، مہاراشٹرا پولیس کی سی 60 بٹالین نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نکسلیوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اس دوران 13 نکسلی ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا ، "جنگل میں ماونوازوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ، ہم نے مہم ایک روز قبل شروع کی تھی۔ اب تک ، ہمیں 13 لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ "