عظمیٰ نیوز سروس
مہاراشٹر//مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں ہفتے کی رات ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ بیڈ کے گیورائی تحصیل کے گاں اردھ مسلا میں رات تقریبا ڈھائی بجے پیش آیا۔پولیس کے مطابق، شرپسندوں نے مسجد کے پچھلے حصے سے داخل ہو کر وہاں جلیٹن کی چھڑیں رکھ دی تھیں، جن سے زور دار دھماکہ ہوا۔ واقعے میں مسجد کا اندرونی حصہ بری طرح متاثر ہوا، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی بیڈ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نوینت کانوٹ اور دیگر اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فورینزک ماہرین اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے گیورائی تحصیل کے رہائشی 22 سالہ وجے رام گواہنے اور 24 سالہ شری رام اشوک ساگڑے کو گرفتار کر لیا۔ ان پر دھماکہ خیز مواد رک111ھنے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے گاں میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور عوام سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔مقامی افراد کے مطابق، گاں میں ہفتے کی رات دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی تھی۔ گاں میں گڑی پڑوا اور عیدالفطر کے تہوار اتوار کو ایک ساتھ منائے جانی تھی، اس موقع پر شرپسندوں نے مسجد میں دھماکہ کرنے کی سازش رچی۔تاہم گائوں والوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد کی مرمت کا فیصلہ کیا۔ مقامی لوگوں نے دھماکے سے متاثرہ حصے میں نئی ٹائلز لگا کر مسجد کو فوری طور پر درست کر دیا۔ اتوار کی صبح گاں میں امن کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوئی، جس میں سبھی فریقین نے بھائی چارہ قائم رکھنے کا عزم دہرایا۔