Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

مہاجر ملت اورمفسر قرآن میرواعظ محمد یوسف شاہ ؒکی50ویں برسی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 14, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 سرینگر//تحریک حریت کشمیر کے اولین علمبردار ، مفسر قرآن ، مہاجر ملت میرواعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ ؒکا50واں یوم وصال حد متارکہ کے آر پار انتہائی عقیدت و محبت اور احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلے میں عوامی مجلس عمل کے مرکزی دفتر میرواعظ منزل پرقرآن خوانی کی ایک خصوصی مجلس کا اہتمام کیا گیا جن میں متعدد علماء، خطباء اور عوامی مجلس عمل کے زعما اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مہاجر ملت کی گرانقدر دینی و سیاسی ، تحریکی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے پروگرام کے مطابق تاریخی عالی مسجد کے احاطے میں حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں ایک پر وقار عومی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیاجس میں وادی کے سرکردہ علماء، مقتدر سیاسی قائدین اور مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے علاوہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم رہنما کی تاریخی ، دینی، سیاسی، تحریکی اور ملی خدمات پر انکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پولیس نے علی الصبح ایک بار پھرمیرواعظ کو اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے انہیں متذکرہ پروگرام میں شرکت سے روک دیا تھا تاہم بعد میں دوپہر کے بعد3 بجے انہیں رہا کردیا گیا ۔ میرواعظ نے مہاجر ملت کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم رہنما کشمیری عوام کی اکثریت کے سیاسی جذبات و احساسات کی علامت تھے وہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے ۱۹۴۷ء کے تاریخی موڑ پر کشمیری عوام کے سیاسی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے انہیں بطور قوم اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کیلئے آواز بلند کی اور وقت نے مہاجر ملت کے اس موقف کو صحیح ثابت کیا اور آج کشمیری عوام کی چوتھی نسل رواں تحریکی مزاحمت سے جڑ چکی ہے اور اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے ایک بھر پور اور ہمہ جہت جدوجہد کا حصہ بن چکی ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ مہاجر ملت کو اپنے اس جمہوری ، اصولی اور اخلاقی موقف پر قائم رہنے کیلئے وقت کے حکمرانوں نے Enemy agent قرار دے کر اپنے وطن عزیز سے جلا وطن کردیا اور پھر تاعمر اپنے وطن واپس لوٹنے کی اجازت نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ مہاجر ملت نے اپنی جلاوطنی کی زندگی کے دوران چاہے وہ کسی بھی منصب پر فائز رہے انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق کیلئے پاکستان کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر بے مثال جدوجہد کی اور اس سلسلے میں کئی ممالک کا سفر کرکے مسئلہ کشمیر اور ظلم و ستم میں پستے جارہے کشمیری عوام کی حالت زار کو دنیا تک پہنچانے کا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ مہاجر ملت کی کشمیری عوا م کے تئیں ان کی سیاسی ،سماجی اور مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائیگا اور ان تمام میدانوں میں ان کے رہنمایانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ مہاجر ملت کی مذہبی سطح پر خدمات ناقابل فراموش ہے خصوصاً قرآن مجید کا پہلی بار کشمیری میں بیان الفرقان کے نام سے ترجمہ کرکے انہوں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو پورے عالم اسلام میں انہیں ایک خصوصی مقام عطا کرتا ہے۔حریت چیرمین نے کشمیری عوام کے تئیں ریاستی حکمرانوں کی جارحانہ پالیسی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی قیادت اور حریت پسند عوام کے بے مثال اتحاد کی وجہ سے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ بڑھتی جارہی ہے اور ان کی جانب سے عوام کو مسلسل ایذا رسانی ، ظلم و تشدد اور املاک کی تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ سب اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ یہاں کے عوام اپنی جدوجہد اور موقف کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ۔انہوںنے کہا کہ مزاحمتی قیادت اور ان کے ساتھیوں کو بھارتی حکمرانوں کی تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے دھونس دبائو اور ہراسانی جیسے ہتھکنڈے آزمانہ حکمرانوں کے لئے سعی لاحاصل ہوگا۔ اس موقعہ پرجن سرکردہ سیاسی و مذہبی قائدین اور مفکرین نے مرحوم قائد کی عظیم تحریکی، سیاسی، دینی و ملی خدمات کیلئے خراج عقیدت پیش کیا ان میں پروفیسر عبدالغنی بٹ، امام حی سید احمد سعید نقشبندی ، راجہ معراج الدین کلوال، نور محمد کلوال ، مولانا ایم ایس رحمن شمس شامل ہیں ۔ادھر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہ میرواعظ مرحوم ایک بیدار مغز اور جرات مند عالم دین تھے جنہوں نے کشمیری قوم کی سیاسی،سماجی،دینی اور تعلیمی محاذوں پر قیادت کی اور ہر محاذ پر اپنے ان مٹ نقوش مرتب کئے۔ مفسر قرآن ؒ کی ہر کاوش اور ہر جدوجہد ان کی عظمت کا ثبوت ہے اور آج جب کہ ہم اپنے اس محسن کو یاد کررہے ہیں۔ لبریشن فرنٹ ( آر ) کے  سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو ،چیرمین بٹہ کراٹے اور جنرل سیکریٹری وجاہت بشیر قریشی نے مہاجر ملت کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیںان کی علمی ،تحریک آزادی کشمیر اور دینی خدمات کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اسلامک پولٹیکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش اور مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے پریزیڈنٹ حکیم عبدالرشید نے مولانا یوسف شاہ کو اُن کی برسی پر خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے داعیانہ کردار، سیاسی رہنمائی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?