عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ زراعت کشمیر نے کل”شہد کی مکھیوں کا عالمی دن” منایا۔ اس سلسلے میں کشمیر صوبے کے ضلعی حلقوں میں جہاں تقاریب کا انعقاد کیا گیا وہان ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر کشمیر لال منڈی سری نگر میں ناظم زراعت نے شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں، مچھلی کے ماہرین، تکنیکی ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی محنت کو سراہا جو اس شعبے کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ ایک متحرک زرعی کاٹیج انڈسٹری کے طور پر شہد کی مکھیوں کے پالنے کو ترقی دینے اور کاشتکار برادری کی مالی تحفظ کے لیے اضافی آمدنی کے ذرائع فراہم کرنے کی بڑی گنجائش فراہم کرتا ہے۔ اس سال شہد کی مکھیوں کا عالمی دن اس موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے “مکھی فطرت سے متاثر ہو کر ہم سب کی پرورش کریں”۔تقریب کے دوران شعبہ جاتی سٹال کی نمائش کی گئی۔