سرینگر//شہر کے قلب میں واقع مگرمل باغ میں دوران شبچوروںنے ایک گاڑی پر ہاتھ صاف کردیا اور رفو چکر ہوگئے۔پولیس واردات کے تئیں تحقیقات کر ہی ہے۔مگر مل باغ میں معمول کے مطابق محمد یوسف دار نے اپنی ماروتی گاڑی زیر نمبر JK01E/8210 گھر کے متصل ہیکھڑی کی،تاہم وہ اتوار صبح یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ گاڑی وہاں پر موجود ہی نہیں ہے۔انہوں نے پولیس کو واردات کے متعلق مطلع کریا،جنہوں نے رپورٹ درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔