کوٹرنکہ // کوٹرنکہ کے کسان طبقہ نے محکمہ زراعت سے اپیل کی ہے کہ مکی کا بیچ اور کھاد فراہم کیاجائے تاکہ فصل اگانے میں کوئی مشکل درپیش نہ رہے ۔کسانوں کاکہناہے کہ محکمہ زراعت کی طرف سے کوٹرنکہ میں اس وقت تک مکی کا بیچ اور کھادفراہم نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور فصلوںکے بارے میں ان کے خدشات میں اضافہ ہورہاہے۔فضل دین نامی کسان نے کہا کہ محکمہ کو چاہئے کہ وہ اگلے چند روز میں کوٹرنکہ میں بیچ اور کھاد دستیاب رکھے ۔