نئی دہلی/ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی 26 ارب ڈالر (1،75،400 کروڑ روپے) کی ملکیت کے ساتھ ملک کی امیرترین شخصیت کے طور پر پہلے مقام پر برقرار ہیں۔ چین کے لگڑری پبلشنگ گروپ یرون رپورٹ کی جاری عالمی فہرست میں مسٹر امبانی کو 28 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ فہرست میں شامل 132 ہندوستانیوں کی فہرست میں وہ پہلے نمبر پر ہیں۔ہندوجا گروپ کے چیئرمین ایس پی ہندوجا 1،01،000 کروڑ روپے کی جائیداد کے ساتھ ملک میں دوسرے مقام پر ہیں۔ عالمی فہرست میں وہ 74 ویں نمبر پر ہیں۔ تاہم، ہندوجا خاندان برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ویسٹ منسٹر علاقے میں رہتا ہے۔ سن فارماسوٹییلس کے بانی دلیپ شانگھو فہرست میں دوسرے مقام سے پھسل کر تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے پاس 99،000 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ رون رپورٹ انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر انس الرحمن جنید نے کہا کہ نوٹ بند کا کمپنیوں کے پروموٹروں کی جائیداد پر اثر پڑا ہے، لیکن یہ عارضی ہے۔