سرینگر // مکانوں کی اندرونی زیبائش اورآرائش اور عصر حاضر کے جمالیاتی تقاضوں کے عین مطابق سنوارنے کے ایک شو رومAla’gant Homzکا کل افندی باغ روالپورہ میں افتتاح کیا گیا ۔افتتاح کی رسم کمشنر ایکسائز طلعت پرویز نے انجام دی جبکہ اس موقعہ پر ایشین پینٹس کے نائب صدر پراگن کمار ،بزنس ہیڈ سلیل ملک ڈیسائی ،کلسٹر ہیڈ جموں و کشمیر بنک بشیر احمد،Ala’gant Homzکے ڈائریکٹر ہیمایوں بٹ اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔