کپوارہ//اشرف چراغ // سرحدی علاقہ مڑھل میں پیر کی شام کو ایک سڑک حادثہ ایک 33 سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ 1 شہری شدید،زخمی ہوئے۔معلوم ہوا کہ کہ پیر کی شام کو وانی محلہ مڑھل میں ایک پلیٹ فارم گاڑی الٹ گئی جس میں سوار ڈوبن خورہامہ لولاب دو مزدوروں نے جان بچانے کی کوشش کے دوران چھلانگ لگا دی تاہم دونوں مزدور33 سالہ محمد سلیمان سرکلی اور غلام قادر خان شدید طور زخمی ہو گئے۔سرحدی علاقہ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے خون میں لت پت دونوں مزدوروں کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال کپوارہ لایا گیا تاہم۔سلیمان زخموں کی تاب نالاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ غلام قادر کو کپوارہ سے سرینگر کے لئے منتقل کیا اور صورہ میڈیکل انسٹچوٹ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔سڑک کے ایک حادثے میں گارپورہ بانڈ ی پورہ کے نزدیک ایک کار زیرنمبرJK04C-121 نے ایک راہگیر ماجد امین گنائی ولد غلام نبی گنائی کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج کیلئے جے وی سی بمنہ سرینگر منتقل کیاگیا۔سڑک کے ایک اور حادثے میں پنڈوبل ناگناڈ اننت ناگ کے نزدیک ایک آلٹو کار زیرنمبرJK22A-3175 جس کو ڈرائیور شوکت احمد راتھر ولد حبیب اللہ راتھر ساکن سعید ی پورہ شوپیان چلارہاتھا دوسری سمت سے آرہی ٹویرہ گاڑی زیرنمبرJK03D-4490 کے ساتھ ٹکرائی اس حادثے میں آلٹو ڈرائیور ،کوثر جاں دختر بشیر احمد ، مسمات شاہدہ دختر غلام نبی آوان ساکن دم پتھری کیلر اور بشیر احمد ولد محمد آحسن ککلا ساکناں سعید ی پورہ شوپیان زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کوعلاج کیلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال کوکرناگ منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔