Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مژھل فرضی انکوانٹر:ملوثین کی سزا معطل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
نئی دہلی// مژھل فرضی انکاﺅنٹر میں فوجی عدالت نے عمر قید کی سزا کے حقدار قرار دئے گئے دو افسران سمیت6فوجی اہلکاروں کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات بھی صادر کئے ہیں۔ فوج نے 30اپریل2010کو کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں حد متارکہ پر دراندازی کی کوشش کے دوران3پاکستانی جنگجوﺅں کو ہلاک اور ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا جو کچھ عرصہ بعد ہی بے بنیاد ثابت ہوا۔اس واقعہ میں نادی ہل رفیع آباد بارہمولہ کے رہنے والے تین جواں سال مزدوروں28سالہ شہزاد احمد خان ولد غلام محمد ،17سالہ ریاض احمد لون ولد محمد یوسف اور 22 سالہ محمد شفےع لون ولد عبدالرشید جاں بحق ہوگئے ۔ایک کمسن بچے کا باپ شہزاد احمد بارہمولہ میں ایک چھاپڑی پر میوہ فروخت کرتا تھا اور کبھی کبھار ٹھیکیداروں کے ساتھ مزدوری بھی کرتا تھا ،رےاض احمد لون بارہمولہ میں ہی مستری کا کام کرتا تھا جبکہ محمد شفےع دسویں کے امتحان میں ناکام ہونے کے بعد دماغی طور انتہائی منتشر تھا۔ تینوں27اپریل2010 کو گھروں سے نکلنے کے بعد پر اسرار طور لاپتہ ہوگئے تھے۔بعد میں یہ بات منکشف ہوئی کہ فوج نے ہی اپنے مقامی اعانت کاروں کی مدد سے تینوں نوجوانوں کو کنٹرول لائن پر فوج کے ساتھ بحیثیت پورٹر کام کرنے پر آمادہ کیا اوراس کے عوض بھاری ادائیگی کا لالچ دیا۔ جب تینوں کو مژھل پہنچایا گیا تو فوج کی4راجپوت رجمنٹ سے وابستہ اہلکاروں نے انہیں فرضی تصادم آرائی کے دوران موت کے گھاٹ اُتار دیا۔28مئی کو تےنوں بے گناہ نوجوانوں کے قتل نا حق پراس وقت مہر تصدےق ثبت ہوئی جب میڈیا میں ان کی تصاویر آئیں اور ورثا نے ان کی شناخت کر لی۔ چنانچہ پوری وادی میں پر تشدد ایجی ٹیشن کا آغاز ہوا جو کئی ماہ تک جاری رہی اور احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اور نیم فوجی دستوں کی فائرنگ سے قریب120 سے زائدنوجوان جاں بحق ہوگئے۔اسی دوران ایک طرف پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی درج کرکے تحقیقات شروع کی جبکہ دوسری جانب فوج نے واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کرکے قاتلوں کو سزا دینے کا یقین دلایا۔پولیس تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی پتہ چلا کہ فوج کی4راجپوت یونٹ سے وابستہ اہلکاروں نے شہزاد، ریاض اور محمد شفیع کو فرضی جھڑپ میں قتل کردیا اور انہیں پاکستانی جنگجو ثابت کرنے کےلئے نہ صرف ان کے چہروں کو مسخ کیا بلکہ انکی لاشوں کے ساتھ ہتھیار بھی رکھے اور بعد میں تینوں کو کلاروس کے لوگوں کے حوالے کرکے دفنادیاگیا۔15جولائی2010کو پولیس نے معاملے کی نسبت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپور کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا جس میں11ملزمان پر آر پی سی کی دفعہ302کے تحت الزامات عائد کئے گئے جن میں فوج کے کئی افسران اور اہلکار بھی شامل تھے۔فرضی جھڑپ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کورٹ آف انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے کے تناظر میں فوج نے ملوث اہلکاروں کےخلاف جنرل کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کےلئے کپوارہ میں قائم فوج کی68ماﺅنٹین بریگیڈ کے بریگیڈئر دیپک مہرا کی قیادت میں8رُکنی کورٹ مارشل تشکیل دیا گیا۔کورٹ مارشل کی کارروائی نومبر2014میں مکمل ہوئی جس دوران واردات کے وقت فوج کی4راجپوت رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرکرنل ڈی کے پٹھانیہ، کیپٹن اوپندر سنگھ، حوالدار دویندر کمار، لانس نائیک لکھمی، لانس نائیک ارون کماراور ٹیریٹوریل آرمی سے وابستہ رائفل مین عباس حسین کو مژھل فرضی جھڑپ میں تین بے گناہ نوجوانوں کے قتل کا مرتکب پایا گیا۔تمام افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایوارڈ حاصل کرنے کےلئے تین عام شہریوں کے قتل، مجرمانہ سازش رچنے اور مہلوکین کو پاکستانی جنگجو قرار دینے کے الزامات درست پائے گئے ۔جنرل کورٹ مارشل کے تحت ان تما م افسران اور اہلکاروں کو نہ صرف عمر قید کی سزا سنائی گئی بلکہ انہیں برطرف کرکے دوران سروس تمام مراعات اور دیگر فوائدسے بھی محروم کردیا گیا ۔ستمبر2015میں اعلیٰ فوجی حکام نے ان کی سزا کی تصدیق کی اور انہیں جیل منتقل کیا گیا۔ کورٹ مارشل کو قریب دو سال کا عرصہ گزر گیااور اب ایک فوجی عدالت نے نہ صرف ان افسران و اہلکاروں کی عمر قید کی سزا معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں بلکہ انہیںضمانت بھی فراہم کی ہے۔ کورٹ مارشل کی کارروائی کے بعد ان اہلکاروں نے آرمڈ فورسز ٹریبونل میں کیس درج کرکے کورٹ مارشل کو چیلنج کیا تھا۔فوجی عدالت میں ملزمان کے کیس کی پیروی کرنے والے میجر آنند کمار اور میجر ایس ایس پانڈے نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جسٹس وی کے شالی کی سربراہی میں آرمڈ فورسز ٹریبونل کے بنچ نے فوجی اہلکاروں کو سنائی گئی سزا معطل کردی ہے اور انہیں کیس میں ضمانت بھی فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سزا کی معطلی کا مطلب یہ ہے کہ تمام اہلکار اب جیل سے باہر آئیں گے جبکہ عدالت میں ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری رہے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ریاست میں گزشتہ25برسوں سے جاری مسلح جدوجہد کے دوران اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جس میں فوج نے کورٹ مارشل کے ذریعے فرضی انکاﺅنٹر میں ملوث اپنے ہی افسران اور اہلکاروں کو عمر قید کا حقدار قرار دیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

وادی میں گرددوں کی دائمی بیماری میں بتدریج اضافہ||مریضوں کی تعداد 2لاکھ کے قریب ۔ 4فیصد کو پیوندکاری کی ضرورت،500سے زائد ڈائلیسز پر

July 22, 2025
صفحہ اول

۔5.59کروڑ کابینک فراڈ ای ڈی نے استغاثہ کی شکایت درج کرائی

July 22, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر لینڈ گرانٹس رولز لاگو ہونا باقی حکومت کوزمین کی بازیابی، نئی نیلامی، لیز کی منسوخی کا اختیار

July 22, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?