Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مژھل سیکٹر میں 5فوجیوں کو برف سے زندہ نکالا گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
محمد تسکین+گلزار صوفی
//
بانہال+سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے مسلسل5روز سے بند ہے۔ اگرچہ جمعہ بعد دوپہر شاہراہ کوہلکی گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے یکطرفہ طور پرکھول دیا گیا تھا تاہم پنتھال کے نزدیک ایک مرتبہ پھر پسیاں گر آنے کی وجہ سے سڑک کو پھر بند کیا گیا۔ پیر پنچال پہاڑی سلسلے کے آر پار اور خطہ چناب میں5دنوں سے ہو رہی بھاری برفباری کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ گزشتہ5دنوں سے بند ہے۔اس دوران رام بن میں شاہراہ پر پھنسی  گاڑیوں کو جمعہ  سہ پہر اگر چہ وادی کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی گئی اور کئی گاڑیوں نے جواہر ٹنل کو بھی عبور کیا تاہم بعد میں ایک مرتبہ پھر شاہراہ کو بند کیا گیا۔ ٹریفک ذرائع نے کہا کہ پنتھال کے نزدیک ایک بار پھر مٹی اور برفانی تودے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل وحمل کا سلسلہ روک دیا گیا کیونکہ شاہراہ کا بیشتر حصہ بند ہوگیا۔ ٹریفک ذرائع کا کہنا ہے کہ رام بن سے بانہال تک قریب آدھ درجن جگہوں پر مٹی کے تودے گرآئے جس کی وجہ سے شاہراہ کو  پھر سے بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ٹریفک ذرائع نے مزید بتایا کہ ادہمپوربھی درماندہ ہلکی گاڑیوں کو دوپہر کے وقت پہلے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی تاہم بعد میں یہ سلسلہ روک دیا گیا۔ شام تک جواہر ٹنل پر ایک فٹ جبکہ بانہال میں4انچ  تازہ برف جمع ہوچکی تھی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ کے مختلف پڑائوں پر پندرہ سو گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں ہیں۔ادھروادی میں سفید سونامی کے تازہ حادثے کے دوران 5فوجی اہلکاروں کو حد متارکہ پر برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد زندہ  باہر نکالا گیا۔اس دوران صوبائی انتظامیہ نے لداخ سمیت کشمیر کے کئی اضلاع کے لئے برفانی تودے گرآنے کی تازہ وارنگ جاری کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں لوگون کو اُس وقت تک اپنی نقل وحمل مسدود رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔اس دوران سنیچر کی دوپہر بعد شدید برف باری کے چلتے سرینگر ہوائی اڈے سے پروازوں کی آواجاہی پھر منسوخ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمدنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا مغربی ہوائوںکے دبائو کے نتیجے میں ہوا میں کافی نمی کی وجہ سے مطلع مسلسل ابرآلود ہے جس کے باعث برف باری  ہورہی ہے۔سنیچر 12بجے تک9پروازوں نے اڈانیں بھریں تاہم دوپہر بعدشدید برف باری اور حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے10پروازیں منسوخ ہوئیں ۔ادھربرفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ بارہمولہ ، کپوارہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل،کولگام، شوپیان،اننت ناگ، کشتواڑ ، راجوری ، ڈوڈہ ، پونچھ اور ریاسی اضلاع سمیت لداخ کے پہاڑی ضلع لہیہ اور کرگل کے بالائی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درمیانہ اور بھاری نوعیت کے برفانی تودے گر سکتے ہیں۔ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل علاقے میں فوج کی ایک گشتی پارٹی برفانی تودے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں56آر آر  کے 5فوجی اہلکار زندہ برف کے نیچے دب گئے جن کو  چار گھنٹوں کے بعد باہر نکالا گیا۔اس سے قبل گریز،تلیل اور سونہ مرگ میں ایک میجر سمیت15فوجی اہلکار برفانی تودوں کی زد میں آنے کے بعداز جان ہوگئے تھے۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں تھانہ پولیس ترہگام نے ایک علیل بیمار کو اسپتال تک پہنچایا۔ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی تحصیل تلیل گریز کے نیرو گائوں میں 3رہائشی مکان برفانی تودے کی زد میں آجانے کے بعد تباہ ہوگئے ۔منظور احمد لون ، محمد سبحان اور عبدالرشید کے رہائشی مکان سنیچر کو ایک برفانے تودے کی زد میں آنے سے تباہ ہوگئے ۔ پہلگام میں بھی 3رہائشی مکان برف کی وجہ سے تباہ ہوگئے ۔ ملک عبد السلام نے اطلاع دی ہے کہ پہلگام میں سنیچر کی شام تک وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ مسلسل جاری تھا ۔اس دوران بھاری برف باری  سے پہلگام میں ایک ہوٹل سمیت3رہائشی مکان تباہ ہوگئے ۔ محمد یوسف گتو کا کشمیر ہوٹل کے علاوہ فیاض احمد بٹ اورعبد ا لحمیدوانی کے رہائشی مکان بھاری برف کے سبب تباہ ہوگئے  ۔ٹنگمرگ سے مشتاق الحسن نے اطلاع دی ہے کہ سنیچر کی صبح10بجے سے ہی گلمرگ کے ساتھ ساتھ ٹنگمرگ اور بابا ریشی میںبرف باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا  ۔ گلمرگ میں 1 فٹ ،باباریشی 1 فٹ جبکہ ٹنگمرگ میں قریب 7انچ تازہ برف ریکارڈ کی گئی ۔سرینگر میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا  جس کے وجہ سے معمو لات زند گی درہم برہم ہو کر رہ گئی ۔سرینگر کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی ہے سونہ مرگ زوجیلا ، کپٹن موڑ ، گگن گیر، میں صبح آ ٹھ بجے برف باری شروع ہوئی اورشام دیر گئے تک ان علاقوں میں 1 فٹ سے زیادہ  تازہ برف جمع ہو چکی تھی۔زوجیلا ٹاپ پر ڈیڑھ فٹ برف جمع ہونے کی اطلات ہیں .جنوبی کشمیرکے اننت ناگ اور شوپیان اضلاع کے بالائی علاقہ جات کے میدانی علاقوںمیں تازہ بارشیں اور پہاڑی علاقوں میںہلکی برفباری کی اطلاع ملی ہے۔ بارہمولہ ، سوپور اوربانڈی پورہ سے ملی اطلاعات کے مطابق وہاں بھی دن بھر میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہورہی تھی ۔کولگام ضلع کے بالائی علاقے جن میں نندمرگ ، بھاری جہلم ، چمر ، اہربل،شامل ہیں میں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور ان علاقوں میں شام تک سات انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے شوپیاں کے بالائی علاقوں کے علاوہ مغل روڑ پر بھی برفباری ہوئی۔کپواہ کے گزریال کرالپورہ ،وارسن ، کچامہ ،رشی گنڈ، ملیال، اور دیگر علاقوں میں برفباری شروع ہوئی جو شام دیر گئے تک جاری تھی تاہم کرناہ کی نستہ چھن گلی پر ادھا فٹ جبکہ پھرکیاں ٹاپ میں تازہ 8انچ ، مڑھل کی زیڈ گلی میں 10 انج برف جمع ہو گئی ہے۔وسطی ضلع بڈگام کے مجہ پتھری ،پکھر پورہ اور چرار شریف میں شام گئے تک تقریباً2فٹ برف جمع ہوچکی تھی جبکہ دیگر علاقوں میںبھی برفباری ہورہی تھی۔اْدھرخطہ چناب کے مختلف پہاڑی علاقوں میں نچلے علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوئی۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

دہشت گردی کی سرپرستی || پاکستان بے نقاب آپریشن سندور کا سہرامودی کے سر،صرف ملی ٹینٹ کیمپ تباہ کئے:امت شاہ

May 23, 2025
صفحہ اول

پاکستانی پروازوں کیلئے پابندی 23جون تک برقرار

May 23, 2025
صفحہ اول

دہشت گردانہ حملے کا بدلہ تھا کشمیر پر پاکستان کیساتھ تنازعہ نہیں :جے شنکر

May 23, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

پاکستان دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سے پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے: امیت شاہ

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?