کپوارہ//فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی ضلع مژھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کے دوران5جنگجو مارے گئے ۔فوجی کا کہنا ہے کہ فوج نے مژھل سیکٹر میں پیر کی دوپہر جنگجوئو ں پر ایک مشتمل ایک گروپ کو مشکوک حالت میں دیکھا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی تاہم جنگجوئو ں نے فوج کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے فوج پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ، جو کافی دیر تک جاری رہی جس میں پانچ جنگجو مارے گئے۔ادھرپولیس نے بتا یا کہ اس جھڑپ میں5جنگجوجا ں بحق کئے گئے جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔آخری اطلاع ملنے تک علاقہ میں فوجی کاروائی جاری تھی ۔