مژھل سیکٹر میں تصادم آرائی, 2جنگجو جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کپوارہ// شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں حد متارکہ پر 2جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوج کے شمالی کمان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک گوتم پوسٹ پر تعینات 45راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات در اندازی کرنے والے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو مشکوک حالت میں دیکھا ، جو بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔ترجمان نے کہا کہ جنگجوؤں  کو گھیرے میں لیکر سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوںنے ٹھکرا دی اور فوج پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان زبردست تصادم آرائی شروع ہوئی۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تصادم آرائی میں دو عدم شناخت جنگجوجاں بحق ہو گئے۔جنکی شناخت نہیں ہوسکی۔فوج نے علاقے کے ایک وسیع حصہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے جبکہ علاقے میں فوج کی مزید کمک روانہ کی گئی۔ فوج کو خدشہ ہے کہ علاقہ میں مزید جنگجودر اندازی کر کے چھپے بیٹھے ہیں۔جنکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *